ایران سے فرینکفرٹ پہنچنے والی لفتھانزا ایئرلائن کے طیارے کے پہیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے-
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی لفتھانزا ایئرلائن کی پرواز ایل ایچ- 601 سے مسافروں کے اترنے کے بعد طیارے کو ہینگر میں منتقل کیا گیا۔
امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ،ملزم گرفتار
فرینکفرٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے ملازمین نے جمعرات کی صبح ایک ہوائی جہاز میں ایک مرد کی لاش دریافت کی جو ایرانی دارالحکومت سے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے معمول کی دیکھ بھال کی جانچ کے دوران آیا تھا۔
ایئرپورٹ کا عملہ طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے تیار کرنے کے لیے معمول کی مرمت اور صفائی کا کام کررہا تھا کہ اس دوران نچلے حصے سے جہاں پہیے بند ہوتے ہیں ایک شخص کی لاش ملی۔
لاش ملنے کے بعد طیارے کی اگلی پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ تاحال مردہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جرمنی کی پولیس اور ایئرلائن کمپنی نے واقعے پرفوراً کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا تھا-
تاہم سی این این کے مطابق جرمن ایئر لائن کیریئرلفتھانزا کی جانب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گزشتہ روز فرینکفرٹ میں لینڈنگ کے بعد لفتھانزا ائیر بس کی معمول کی چیکنگ کے دوران، طیارے کے لینڈنگ گیئر بے میں ایک لاش ملی۔
فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ذمہ دار حکام فی الحال کمپنی کے ماہرین کے ساتھ مل کر پس منظر کی چھان بین کے لیے سائٹ پر موجود ہیں۔ ہم جاری تحقیقات کے پس منظر میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتے-
لفتھانزا کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اس روٹ پر براہ راست پرواز میں ساڑھے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔ لفتھانزا کی ویب سائٹ نے بتایا کہ دریافت کے بعد جمعہ کی باقاعدہ پرواز منسوخ کر دی گئی۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسافر نے غیر قانونی طور پر جرمنی آنے کے لیے کسی طرح طیارے تک رسائی حاصل کی اور موقع ملتے ہی نچلے حصے میں چھپ گیا تاہم ممکنہ طور پر ہوائی دباؤ اور دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔
یہ واقعہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے درمیان سامنے آیا ہے جس نے 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک کو ہفتوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں دسیوں ہزار مظاہرین گزشتہ ہفتے کے روز برلن کی سڑکوں پر نکل آئے۔
پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف
جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جرمنی ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایرانی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کرنے سمیت مزید پابندیوں کے اقدامات اپنائے گا۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اُدو موزیل کو طلب کیا اور برلن پر اسلامی جمہوریہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا۔
جرمنی کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اس نے برلن میں جمعرات کو ایرانی سفیر کو ایک باہمی اقدام میں طلب کیا ہے۔
جرمنی کی وزارت خارجہ کی ترجمان آندریا ساس نے بتایا کہ دونوں صورتوں میں بات چیت وزیر خارجہ اینالینا بیرباک کی جانب سے بدھ کے روز پیش کردہ اقدامات کے پیکج پر مرکوز تھی جس میں ہم ایران کے ساتھ اپنے ہی لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد کی روشنی میں اپنے تعلقات کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں مذاکرات میں ایران میں جرمن سیکورٹی سہولیات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی-