ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کے نئے نظام کا آغاز ہے، جس سے سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سفارتکاری سے غداری تھے، مگر دشمن ایرانی عوام کو تقسیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک مجرم ہیں، جبکہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا، ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

پاک–سعودی دفاعی معاہدہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ دفاع کو یقینی بنانا ہے۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک–سعودی تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہیں اور یہ معاہدہ اسی قریبی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا تسلسل ہے۔

ایشیا کپ ٹی20: بھارت نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

Shares: