آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

0
67

تہران: ایران کو ایک سانحے کا سامنا ، آذربائیجان کے قریب بحیرہ قزوین میں ایرانی مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا .ایران کا مال بردار بحری جہاز آذربائیجان کی لنکران بندرگاہ کے قریب ڈوبا۔

عالمی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایرانی مال بردار بحری جہاز کی طرف سے سگنل موصول ہوئے، جہاز کے عملے نے اپنے ڈوبنے کی اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی انزالی بندرگاہ سے ٹائلز لے کر جانے والا جہاز روس جارہا تھا جو آذربائیجان کی بندرگاہ سے 23 میل کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔اس بحری جہاز کے ڈوبنے کی تصاویر اس وقت بڑی زیر بحث ہیں ، دوسری طرف ایران نے اس حادثے کی تحقیات کا اعلان کردیا ہے.

آذر بائیجان حکام نے واقعہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹرز اور کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور جہاز میں سوار عملے کے 9 ارکان کو بچالیا جن میں 7 ایرانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں۔

Leave a reply