اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کے بعد ایرانی جنرل اسماعیل قانی تہران میں عوامی جشن میں زندہ سلامت شریک دکھائی دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل قانی تہران کی سڑکوں پر عوام کے درمیان موجود ہیں، جہاں لوگ ان کا پُرجوش استقبال کر رہے ہیں اور ان کے گرد جمع ہیں۔اس سے قبل امریکی اور مغربی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنرل قانی 13 جون کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں، تاہم تازہ ویڈیو نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو تہران میں جنگ بندی کے بعد منعقد ہونے والے جشنِ فتح کی ہے، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ جنرل قانی کی موجودگی نے نہ صرف عوام کو خوشی دی بلکہ ایرانی قوم کا حوصلہ بھی بلند کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے متعلق غلط اطلاعات گردش میں آئیں۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی کے بارے میں بھی شہادت کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں، جنہوں نے بعد میں خود بیان جاری کر کے اپنی خیریت ظاہر کی تھی۔
ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک یونیورسٹی میں "نوجوان فکری قیادت” پر سیمینار کا انعقاد
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,22,761 پر بند
24 گھنٹوں میں ً74 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی