مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ...

پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا

پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا...

مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ...

آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو،مقدمہ درج

لاہور: سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے...

ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں،شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں، یہ میزائل حملہ دونوں ممالک کی دوستی کے جذبہ کے برخلاف ہے، یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے،حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں،

واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا ،دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan