ایرانی سفیر رضا امیری مغل نے ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کو فوری اور موثر جواب دینے پر پاک بحریہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایرانی ماہی گیر وں کی کشتی کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس گئی تھی۔واقعہ میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو و انسانی آپریشن کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعاون پر زور دیتے ہوئے اس مشترکہ آپریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں مسلسل ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، جو ان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے گہرے جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر پاک بحریہ کا شکریہ، ایرانی سفیر