دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت

sham

اسرائیل نے شام کے دمشق ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اراکین کی موت ہوئی ہے

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 28 دسمبر کی شب دمشق ایئر پورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلان کے 11 اراکین کی موت ہوئی ، جن اراکین کی اسرائیلی حملے میں موت ہوئی وہ ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے اور اسرائیلی حملے کے وقت وہ ایئر پورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے آئے تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب میڈیا کے دعوے کو غلط قرار دیا

قبل ازیں شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کی خبر دی تھی، اسرائیل کی جانب سےبھی دمشق کے ایئر پورٹ پر حملے بارے کوئی بیان نہیں دیا گیا، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو صدر بشارالاسد کی ملک میں موجودگی کو طول دینے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اجازت نہیں دے گا،

واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی،ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، قاسم سلیمانی کے بعد موسوی ایران سے باہر مارے جانے والے سب سے سینئر ایرانی رہنما قرار دئیے جاتے ہیں۔

Comments are closed.