کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے
0
60
price

کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا-

باغی ٹی وی :کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کا اضافہ ہوا کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول فی لیٹر 160 روپے سے 190 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کا نوازشریف کی واپسی اعلان کا خیرمقدم

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا ہے کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

پیپلز پارٹی کہتی ہے بھٹو زندہ ہے ،او بھائی بھٹو مر چکا ہے، حنیف عباسی

میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال آبدیدہ ہو گئے

Leave a reply