مزید دیکھیں

مقبول

ایرانی صدر کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی

تہران: ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق محمد جواد ظریف کا استعفیٰ 2 مارچ کو اقتصادی و مالی امور کے وزیر عبدالناصر ہمتی سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آیا،اس سے قبل بعض ذرائع کی جانب سے خبر سامنے آئی تھیں کہ ظریف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شام ہیں جنہوں نے ظریف کی برطرفی کے بجائے استعفے کی تجویز دی۔

مخالفین کے نزدیک ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور کے طور پر ظریف کا تقرر غیر قانونی تھا اس لیے کہ ان کے دو بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں اس معاملے نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں میڈیا اور اپوزیشن حلقوں کے بیچ وسیع تنازع پیدا کر دیا تھا۔

رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013 سے 2021) میں بطور وزیر خارجہ فرائض انجام دے چکے ہیں وہ ان مذاکرات کی اہم ترین شخصیات میں سے ہیں جن کے نتیجے 14 جولائی 2015 کو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر دستخط ہوئے ظریف ایران اس معاہدے کے منصوبہ ساز قرار دیئے جاتے ہیں، سال 2024 میں ہونے والے آخری صدارتی انتخابات میں ظریف ، مسعود پزشکیان کے حمایتی رہے انہوں نے موجودہ صدر کے لیے اصلاح پسندوں اور اعتدال پسندوں کی تائید حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟