ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

0
79
ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب #Baaghi

ایرانی صدارتی الیکشن میں سپریم لیڈر کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے صدارتی امیدوار ابراہیم رئیس کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے

ابراہیم رئیس ایرانی صدارتی انتخابات میں امیدوار تھے، گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی، صدارتی انتخابات میں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم رئیس فاتح ہیں ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل شکست تسلیم کرلی غیرحتمی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لیے،غیرحتمی نتائج کے مطابق محسن رضائی 33اورناصر ہمتی کو 24لاکھ ووٹ ملے،

ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی اور وہ حقیقت پسند صدر حسن روحانی کے بعد صدارت کے لیے پسندیدہ امیدوار تھے ابراہیم رئیسی نے 2017 کے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم، صدر حسن روحانی نے اُنہیں شکست دے دی تھی۔

حسن روحانی 2013 میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے اور 2017 کے انتخابات میں وہ دوبارہ کامیاب ہوئے۔ البتہ، ایران کے آئین کے تحت وہ مسلسل تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

پاکستان میں بھی ایرانی صدارتی الیکشن کی پولنگ ہوئی ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لیے پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کی شرکت کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے شہروں میں پانچ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا

اعتدال پسند ایرانی صدر حسن روحانی نے رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لوگوں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد دیتا ہوں۔ سرکاری سطح پر میری مبارک باد بعد میں آئے گی لیکن ہم جانتے ہیں کہ انتخاب میں کس نے زیادہ ووٹ لیے اور آج لوگوں نے کس کو منتخب کیا۔دو دیگر رجعت پسند امیدواروں محسن رضایی اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی نے رئیسی کو واضح انداز میں مبارک باد دی۔

Leave a reply