ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی دعوت

iran,saudi

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران، ایرانی صدر نے اعلان کیا کہ انہوں نے محمد بن سلمان کو ایران آنے کی دعوت دی ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔صدر پزشکیان نے حوثی باغیوں کے بارے میں حالیہ رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں نے جو میزائل اسرائیل پر حملے میں استعمال کیا، وہ خود ان کی اپنی صلاحیتوں سے بنایا گیا تھا۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اس پر سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران، صدر پزشکیان نے مغربی ممالک پر تنقید کی کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے سے توقعات رکھتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں کوئی عملی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے اور پابندیوں پر مغرب سے بات چیت کے لیے تیار ہے، اور ان غیرملکی پابندیوں کے باوجود ایران اپنے پڑوسی اور دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔مسعود پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس طرح کی سازشوں کے خلاف مضبوط موقف رکھے گا اور اپنے دفاعی پروگرامز پر کام جاری رکھے گا۔

Comments are closed.