پاکستان میں ایران کے سفیر کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اور پڑوسی ملک ہیں، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ایران کی اعلی قیادت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کی حامی ہے سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے گوشت چاول زرعی پیداوار بالخصوص آم ، کنو مزید امپورٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایرانی عوام پاکستان کے کنو کو بہت پسند کرتی ہے.
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مشہور ھے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی صدر کا متوقع آئندہ دور پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان لائیو سٹاک کورنٹاین اور پلانٹ پروٹیکشن پر ایم۔او یو پر دستخط متوقع ہیں، رانا تنویر نے کہا ایران اور پاکستان ایک مضبوط رشتے سے جڑے ہوئے ہیں ، دونوں ممالک صنعتی تعاون پر کام کر سکتے ہیں ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک فرٹیلزر انڈسٹری میں تعاون کر سکتے ہیں، ایرانی سفیر نے شنگهائی تعاون تنظیم SCO کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر صنعت کی جانب سے وفاقی وزیر کو دورہ تہران کی دعوت دی ہے رانا تنویر نے دعوت نامہ کا خیر مقدم کیا اوروزیر اعظم کی ہدایت پر صنعت اور زرعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ھے زراعت اور صنعت کی ترقی سے معیشیت میں مزیز بہتری آئے گی،معیشیت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ھے
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ