ایرانی ایٹمی سائنسدان کےقتل پر اقوام متحدہ نے ایران کو صلاح دے دی

0
43

اقوام متحدہ نے ایران کے سائنسدان کے قتل کی مذمت ہے اور اس سلسلے میں ایران سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. ایران کے ایٹمی سائنسدان کے اچانک قتل کے بعد حالات تشویشناک ہیں اور مشرق وسطیٰ میں صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے جس کے بعد اقوام متحدہ نے ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے اور قیام امن کو نقصان پہنچے.

ایرانی سائنسدان کے قتل پر صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ایران جلد بازی میں جوابی کارروائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ایرانی صدار نے اسرائیل پر حملے کا براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے تمام دشمن اچھی طرح جان لیں کہ ایرانی قوم اور ملکی حکام اتنے بہادر ہیں کہ وہ اس مجرمانہ فعل کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اتنی دانشمند ہے کہ وہ اس جال میں نہیں آئے گی، مناسب وقت پر اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔اس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں میں الرت جاری کردیا گیا ہے.

اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ محسن فخر زادہ کو شہید کیا گیا یہ بھی ایکٹ آف وار ہے، یہ ڈکیتی کی کوشش نہیں کہ مارے گئے، یہ ملک کے اندر گئے اور اس ملک میں کسی کو خریدا اور ٹارگٹ دیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یہ ایکٹ آف وار ہے،امریکہ کے جو سیکرٹری آف سٹیٹ بن رہے ہیں وہ بڑے اوپن ہیں،ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر چار دفعہ سٹیٹمنٹ دے چکے ہیں، جوبائیڈن صدر امریکہ کے کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے ایران کے ساتھ معاہدہ کو ری وزٹ کرنا ہے اور اسکو دوبارہ ایکتویٹ کرنا ہے جو اوبامہ کے دور مین تھا اور ٹرمپ کے دور میں ختم ہوا، محسن فخر زارہ پر حملہ کہا جا رہا ہے کہ ڈائریکٹ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کروایا ہے، ٹرمپ جانے سے پہلے خطے میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے تا کہ بائیڈن سیٹل نہ ہوں سکیں، ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ میں دوبارہ الیکشن لڑ رہا ہوں اور ابھی سے ڈونیشن جمع کرنا شروع کر دی ہے، ٹرمپ نے اتنے زیادہ ووٹ لئے وہ سمجھتے ہیں کہ دوبارہ جیت سکتے ہیں، اس طرح انکی یہ کوشش ہے کہ دو تین ایسے حملے ہو جائیں تو وہ خطے کو جنگ میں جھونک کر چلے جائیں گے پھر ایران کے ساتھ جوبائیڈن کی امن کی کوشش فیل ہو جائے گی
یاد رہے کہ دو روز قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply