باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا ہے

پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ء پاکستان، ایران اور پاکستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کی ایک کڑی ہے ،گذشتہ اڑھائی برسوں میں، ایرانی وزیر خارجہ کا یہ چوتھا دورہ ء پاکستان ہےجو دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا مظہر ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے صحن میں پودا لگایا .ایرانی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے ،اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان، دو ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا باعث ہو گا

ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

جواد ظریف اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ،ایرانی میڈیا کے مطابق جواد ظریف دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مذاکرات کریں گے۔

Shares: