ایرانی وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کی ہے
ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انکی نائب وزیراعظم و پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں وزراء نے پاکستان اور ایران کے درمیان طویل المدتی تعلقات کو اجاگر کیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرحدی انتظامات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے بڑھانے کے امکانات کو مزید تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج اپنے بھائی سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، مشرق وسطیٰ کی بحرانی صورتحال، بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور احتساب کی ضرورت پر تفصیلی بات ہوئی،ہم نے فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،ایران پر اسرائیلی حملوں کی پاکستان کی بروقت اور شدید مذمت جو ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی پر بات ہوئی،ہم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت، بے گناہ شہریوں کی نسل کشی اور مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی،ہم 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خود مختار ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے مطالنے کا اعادہ کیا
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد ہوئی ہے،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں جہاں وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف و دیگر سے ملاقات کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول
امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر
کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا
انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا