پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی، اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی دفاعی سفارتکاری کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات مین باہمی دلچسپی کے دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو اور انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کے دوران خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی کردار پر زور دیا .

ایرانی وزیر دفاع نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں دفاعی سفارتکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اور پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی دفاعی میدان میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار

کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

Shares: