کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کو آگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کوآگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں موجود سامان جل گیا ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بھر مار ہے لوگ کاروبار کرنے کے لیے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول گھروں میں اسٹور کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ،موقع پر موجود لوگوں کے مطابق یہ آگ گھر والوں کی لاپرواہی کی وجہ سے لگی ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے
Shares:








