ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے-
باغی ٹی وی : ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔
بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا-
بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،امریکی وزیرخارجہ
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکا پاکستان سے مثبت جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا ، فریقین نے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا-