گوجرانوالہ :ایرانی صدرطیارہ حادثہ،پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا،چوہدری عرفان گجر

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی )اوورسیز پاکستانی چوہدری عرفان گجر نے ایرانی صدر کے طیارہ حادثہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا۔ ابراہیم رئیسی کے دورمیں عرب دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات کافی بہتر ہوئے۔ بالخصوص طویل عرصے بعدسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہوئے جس کا پورے عالم اسلام میں زبردست خیرمقدم کیا گیا تھا۔

ضرورت ہے کہ اتحاد عالم اسلام کا مشن جاری رکھا جائے۔ مسلم دنیا فروعی مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو جائے۔ پورا عالم متحد ہوکر فلسطین اورکشمیر کے مظلوموں کی آوازبنے۔

انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام کی المناک موت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایران اور مسلم امہ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

چوہدری عرفان گجر نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر انتہائی افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے شہید ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔ پاکستان کے عوام ایرانیوں کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

Leave a reply