وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کرنے پر مشاورت جاری ہے، جب کہ دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہوگا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی تعاون، سیکیورٹی و سرحدی امور، اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی حکام کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔واضح رہے کہ مسعود پزشکیان حال ہی میں ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں، اور یہ ان کا پہلا باضابطہ دورۂ پاکستان ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

استنبول میں روس یوکرین مذاکرات شروع، جنگ بندی کی امید

اسلام آباد احتجاج کیس: عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: