ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
ایرانی صدر نے سیلاب سے جاں بحق افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی بھرے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی حمایت اور یکجہتی پر مشکور ہیں اور ایرانی صدر سے تیانجن، چین میں ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ذریعے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری