اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے نے صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو 11 اگست کی شام تک جاری رہے گا۔مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ ان سے قبل اپریل 2024 میں سابق صدر ابراہیم رئیسی نے تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، جو ان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات سے صرف ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے لاہور اور کراچی بھی گئے تھے۔

ایرانی صدر کے مجوزہ دورے کے دوران سرکاری ملاقاتیں ہوں گی،ثقافتی اور تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہوں گی،صوبائی و سرحدی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی اور دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.مشیر مہدی سنائی کے مطابق ایران اور پاکستان کے تعلقات سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، اور اس دورے کا مقصد ان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار

حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

Shares: