ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ لاہور میں نواز شریف، مریم نواز اور ایرانی صدر کی ملاقات بھی ہوئی۔صدر مسعود پزشکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، جس میں علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس دورے کو "انتہائی اہم” قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر دورے کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ کو اس موقع پر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ ریڈ کارپٹ استقبال کی مکمل تیاریاں کی گئی تھیں۔
پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے حقیقت بتادی
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں خبارات اور ٹی وی ملنےاور بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق