مزید دیکھیں

مقبول

غیر ملکی ایئر لائن کی غفلت،میت کی بجائے خالی تابوت لے آئی

دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان...

315ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ ، 3ملزمان گرفتار

ریجنل ٹیکس آفس ون نے آئرن اور اسٹیل سیکٹر...

سیالکوٹ: لوکل گورننس اجلاس، ٹیکس نظام کی اصلاح اور آمدن بڑھانے پر زور

سیالکوٹ(باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) میونسپل اداروں کی...

کینیڈا عام انتخابات،لبرل پارٹی کو برتری حاصل

کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے...

بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا

لاہور:شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی...

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گی۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری نے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات سے ملاقات کی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیسفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیل ایران کشیدگی کی تناظر میں ایرانی صدر و قیادت کو کئی سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے، لاحق خطرات کے باوجود ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان منسوخ یا معطل نہیں کریں گے۔ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس وقت دفتر خارجہ میں موجود ہیں۔ ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری رحیم حیات قریشی سے ملاقات جاری ہے۔رحیم حیات قریشی دفتر خارجہ میَں ایڈیشنل سیکرٹری برایے مغربی ایشیاء, ایران، افغانستان و ترکیہ ہیں۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے حوالے سے حالات و جزیات کا جائرہ لیا جا رہا ہے۔