باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہو گئے ہیں

ایران کے مغربی صوبے ایلام میں کلورین گیس دھماکے کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریلر میں لدے گیس سلنڈرز میں دھماکا ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔ دھمکے میں 217 افراد زخمی ہوئے ہیں تا ہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں کافی رش ہو گیا ہے، حکام کے مطابق زخمی افراد کا علاج معالجہ جاری ہے تا ہم زخمیوں کی لسٹ جلد فراہم کر دی جائے گی،لواحقین کو ہسپتال سے باہر رکھا گیا ہے،

Shares: