ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کی اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلابی صورتحال سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ٹک ٹاک کا اے آئی ماڈریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، ملازمین کی ہڑتالیں شروع

شمالی علاقوں میں بارشوں و سیلاب کے بعد سیاحتی ایڈوائزری جاری

آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کا گروہ چوری میں گرفتار

Shares: