عراق،ایئر بیس پر حملے میں امریکی زخمی،امریکہ کا بھی جوابی حملہ

0
133
iraq

عراق میں ایئر بیس پر حملے میں تین امریکی اہلکار زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،حملے کے بعد امریکہ نے بھی صدر جوبائیڈن کے حکم پر کاروائی کی ہے

عراق میں اربیل ایئر بیس پر حملے میں تین امریکی زخمی ہوئے،امریکی اور عراقی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز شمالی عراق میں ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ۔ یہ ایئرپورٹ امریکی اور اتحادی افواج عسکریت پسندون‌کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرتی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا، اس حملے کے بعدامریکی صدر جوبائیڈن نے جوابی کاروائی کا کہا جس کے بعد امریکہ نے جوابی کاروائی کی ہے،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایئر بیس پر حملے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میری دعائیں ان بہادر امریکیوں کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے ہیں،

پینٹاگون نے عراق میں ایئر بیس پر حملے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کیں۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو پیر کی صبح حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور پینٹاگون کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر مریکی لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ اور اس سے متعلقہ گروپوں کے تین اہم اہداف پر حملہ کیا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ عراقی ایئر بیس پر حملے کرنے والے تمام گروپ ایران سے جڑے ہوئے ہیں۔یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا،

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب غزہ میں اسرائیلی جنگ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے جنگ میں اسرائیل کی حمایت کی ہے، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں نے غزہ پر بمباری کے جواب میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

سکریٹری آف ڈیفنس لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں ان حملوں کو "ضروری اور متناسب” قرار دیا اور کہا کہ ان کا مقصد "ایران سے منسلک ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں میں خلل ڈالنا اور ان کو نقصان پہنچانا تھا”۔آسٹن نے بائیڈن کے انتباہ کی بازگشت کی کہ اگر ضروری ہوا تو امریکہ مزید کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔انکا کہنا تھا کہ دفاع کے لئے ضروری کاروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے،اگرچہ ہم خطے میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتے، تا ہم ہم اپنے لوگوں اور اپنی سہولیات کے تحفظ کے لیے مزید ضروری اقدامات کرنے کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی افواج نے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف حملوں کے جواب میں عراق میں تین مقامات کو نشانہ بنایا۔

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply