عراق نے اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان کر دیا،سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دورہ عراق کے دوران دوطرفہ مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ پاکستانی زائرین کو مفت ویزا کی سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر تک میسر ہوگی عراقی سفارتخانے نے اس حوالے سے تفصیلا ت جاری کردیں پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے حکومتی فیصلے کا پریس نوٹ جاری کیا جس میں کہا گیا عراقی حکومت نے اربعین پر ایک ماہ کیلئے پاکستانی زائرین کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات
عراقی سفیر نے کہا پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عراق کے دوروں کے موقع پر مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا پاکستانی زائرین کی تعداد ایک لاکھ ہوگی جنہیں عراقی وزیر داخلہ نے فری ویزا دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا عراقی ایئرلائن اور پاکستان ایئر لائن ہی اس سہولت کے پیش نظرخدمات فراہم کریں گی،عراق میں داخلے کے لیے الشیبیا بارڈر، نجف ایئرپورٹ اور بغداد ایئرپورٹ استعمال کیے جاسکیں گے۔