عراقی فضائیہ کے کمانڈر محنّد غالب محمد راضی الاسدی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور مشترکہ تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ عراقی ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں مشترکہ تربیت، آپریشنل استعداد میں اضافے اور ایوی ایشن صنعت کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی و تاریخی رشتوں کو اجاگر کیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا۔عراقی کمانڈر کے مطابق پاک فضائیہ ایک جدید، ٹیکنالوجی سے لیس اور پیشہ ورانہ فضائیہ میں ڈھل چکی ہے۔

انہوں نے عراقی فضائیہ کو اعلیٰ آپریشنل اور حربی سطح تک ازسر نو ڈھالنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ عراقی فضائیہ پی اے ایف پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سے بھی استفادہ چاہتی ہے۔

پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی

برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں آجران کے ویزا اسپانسر لائسنس منسوخ

اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

Shares: