بیروت: اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل ہیں-
باغی ٹی وی : اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا،عراقی گروہ بھی شامل ہو گئے، عراقی گروپ آئی آر آئی نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے جب کہ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کردی۔
"العربیہ ” کے مطابق ایران کے وفادار عراقی دھڑوں کی جانب سے اتوار کو اعلان کرنے کے بعد کہ انہوں نے اسرائیل میں ایک "اہم ہدف” کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل نے عراق سے بھیجے گئے ڈرونز کو جو طبریا اور بیسان پہنچ گئے تھے کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چار میں سے دو ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون نے شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اسرائیلی فضائیہ نے ایک کروز میزائل کو بھی ناکارہ بنا دیا۔
کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے عراق سے داغے گئے ڈرون کا سراغ لگایا اور ڈرون نے شام کی سمت سے اسرائیلی سرحد عبور کی جس کے بعد اس پر کئی انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے، فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے وفادار عراقی دھڑوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز کے ذریعے آج پانچویں مرتبہ اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے، دھڑوں نے کہا کہ انہوں نے وادی اردن کے علاقے میں ایک اسرائیلی ٹارگٹ پر "الارفد” ڈرون کے ساتھ حملہ کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کارروائیاں مزید بڑھیں گی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے عراق سے آنے والے دو مشکوک فضائی اہداف کو بغیر کسی جانی نقصان کے روک دیا۔ اس نے گولان کے اوپر سے ایک میزائل اور ایک ڈرون کو روکا جو عراق سے اڑے تھے۔
صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …
ادھر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے، حزب اللہ کے مطابق وقفے وقفے سے 100 سے زائد راکٹ ساحلی شہر حیفا کی طرف داغے گئے ہیں،اس کے علاوہ یمن کے حوثی گروپ نے بھی اسرائیل پر میزائلوں سے حملوں کا اعلان کیا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 85 راکٹ حملے کیے گئے، راکٹ حملوں سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے رمات ڈیوڈ ائیر بیس اور اسرائیلی ٹیک کمپنی رفائیل کو نشانہ بنایا گیا،اس کے علاوہ حیفہ شہر میں کئی گھر اور گاڑیاں بھی ان راکٹوں کا نشانہ بنی ہیں، 24 گھنٹوں میں لبنان پر اسرائیل نے 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔