آئرلینڈ اور کینیڈا نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے.

آئرلینڈ نے جرائم کی عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سمون ہیرس نے کہا ہے کہ بینجمن نتن یاہو آئرلینڈ آئے تو جرائم کی عالمی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں ان کی گرفتاری کو ترجیح دی جائے گی۔قومی نشریاتی ادارے آر ٹی ای سے گفتگو کے دوران آئرش وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ اگر نیتن یاہو کسی بھی وجہ سے آئرلینڈ آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟ جس پر سمون ہیرس نے جواب دیا کہ ’جی ہاں بالکل، ہم عالمی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہیں‘۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کینیڈا عالمی عدالتوں کی جانب سے جاری کیے گئے تمام فیصلوں کی تعمیل کرے گا، جس میں آئی سی سی کی جانب سے سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پیغام میں کہاکہ’یہ انتہائی اہم ہے کہ ہر کوئی بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے’۔’ہم بین الاقوامی قانون کے لیے کھڑے ہیں اور ہم بین الاقوامی عدالتوں کے تمام قواعد و ضوابط اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے‘۔

رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

Shares: