مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری اور سینیٹر عرفان صدیقی کا بانی تحریک انصاف پر تنقید

0
49
talal,irfan

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو جرم کرنے والے اب ثبوت مانگ رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیڈرز کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ فوٹیجز میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کبھی پی ٹی آئی کے لیڈرز گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں پکڑتے ہیں۔ انہوں نے بانی تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ غیر مشروط معافی مانگ لیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 9 مئی کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔ اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگ لیں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کے بیان کو مایوسی، جھنجلاہٹ اور دروازے بند ہونے کا اظہار قرار دیا۔ مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات پر معافی مانگیں؟ آج تک بانی پی ٹی آئی نے کوئی پرامن احتجاج نہیں کیا، جب وہ 2014 میں آئے تو کیا وہ پرامن احتجاج تھا؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ کب بانی پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا؟ ان کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کیا پرامن ہوگا؟عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک سال ہوگیا بانی پی ٹی آئی نے تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں۔ 5 اگست کو ایک سال ہوا، اعلان تھا کہ پورے ملک میں عوام نکلیں گے، 5 اگست کو مجھے تو 10 بندے نظر نہیں آئے۔

Leave a reply