آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی

0
69

لاہور: آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔

باغی ٹی وی: آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی کپتانی کریں گی جبکہ آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کےدرمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گےجبکہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سیریز کے تمام میچز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کا مومنٹم دیکھ کر اچھا لگا، آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔

کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا کو ہرایا اس سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، آئر لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کیلئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔


فاطمہ ثنا نے کہا تھا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبینیشن اچھا ہے ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ٹیم ان کو مس کریں گے، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولر ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں جب نیٹ بولر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔


ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراؤڈ میچز دیکھنے کیلئے آیا، امید ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کیلئے بھی کراؤڈ آئے گا، میرا پیغام ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

Leave a reply