ہبل ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری کر دی

اسپائیڈر گیلیکسی سے اندازاً 300 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود اس کہکشاں کی واضح تصاویر موجود ہیں

واشنگٹن: ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں ( ایسی کہکشاں ہوتی ہیں جس کی باقاعدہ کوئی ساخت نہیں ہوتی) کی نئی تصویر جاری کر دی۔

باغی ٹی وی: ار ریگیولر کہکشائیں زمین سے اندازاً تین کروڑ نوری سال فاصلے پر موجود یو جی سی 5829 کہکشاں لیو مائنر میں موجود ہے ہبل سے متعلقہ ماہرینِ فلکیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس دھندلی کہکشاں کے زیادہ مشاہدات نہ ہونے کے باوجود اس کی خصوصیات واضح ہیں جن کی وجہ سے اس کو ’اسپیائیڈر کہکشاں‘ کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چمک دار ستارہ ساز سروں کے ساتھ کہکشاں کے مسخ شدہ بازو مکڑی کی ٹانگوں کا عکس پیش کرتے ہیں س ہی سے ملتے جلتے نام کی کہکشاں ’اسپائیڈر ویب گیلیکسی‘ بھی موجود ہے لیکن اس کے خد و خال مکمل طور پر واضح ہیں، اسپائیڈر گیلیکسی سے اندازاً 300 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود اس کہکشاں کی واضح تصاویر موجود ہیں، اسپائیڈر گیلیکسی کی یہ نئی تصویر ہبل کے ایڈوا نسڈ کیمرا فار سروے (اے سی ایس) اور وائڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے حاصل ہونے والے مشاہدات سے بنائی گئی ہے۔

لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری …

پشاور ہائیکورٹ کے چئیرمین ایف بی‌آر کی تںخواہ روکنے کے احکامات جاری

Comments are closed.