معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کر لی۔
باغی ٹی وی : ارشاد بھٹی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں،سما راج نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اس ویڈیو کے آغاز میں پہلے دولہا اور دلہن کو نکاح نامے پر سائن کرتے اور آخر میں بادشاہی مسجد کے سامنے ریسٹورنٹ میں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اُنہوں نے شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا، ہم نے اللہ کی مرضی سے شادی کی ہے، اللّٰہ ہمیں اس دنیا میں اور پھر جنت میں بھی ساتھ رکھے۔
واضح رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ طویل علالت کے بعد 2022ء میں انتقال کر گئی تھیں، اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ارشاد بھٹی کافی غمزدہ رہے تھے اوراپنی بیوی کے لیے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار وقتاً فوقتاً مختلف پروگراموں میں کرتے رہے ہیں, شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عوام نے ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں۔