سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ بند،وفا کے بدلے وفا ملے گی، شیخ رشید کا پی ڈی ایم کو پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے سال کی مبارکباد دیتاہوں،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے لیے آن لائن ویزہ نظام لارہے ہیں ،جو این جی او ز سیاست میں ملوث پائی گئی ان کے خلاف نوٹس لیاجارہا ہے،کرک واقعے کی مذمت کرتے ہیں،خوشی ہے وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا،سیاسی جماعتوں کے عسکری تنظیمو ں کو بند کرنے پر غور کررہے ہیں،16فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا،منسوخ تصور ہوگا، 15سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈ اکیا جارہا ہے ،نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا جس پر ابھی ردعمل نہیں دوں گا،پیپلزپارٹی نے اچھا فیصلہ کیاہے ،دوراندیش سیاست مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے ،مولانا فضل الرحمان سے کہتاہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا آج بھی کہتاہوں اگرآپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کو بند گلی میں لےجانےکا پلان ہے، سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں، اللہ پاک عمران خان کے لیے راستے آسان کردے گا،پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑرہے ہیں،مفتی کفایت اللہ کے خلاف کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوادیا ہے،میری اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف بیمار ہیں،
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہےہیں۔ طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ طورخم بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیاء تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔این ایل سی ٹرمینل پر چار بڑے کمپوننٹ آنے جانے والے مسافروں اور کنٹینرز پراسننگ میں مزید سہل ہوجائیگا اور تمام حائل مشکلات دور ہو جائیں گی۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی اپنے حدود میث مسافروں اور کنٹینرز کی سہولت کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر بہترین اور جدید نظام لارہے ہیں۔ بارڈر پر مسافروں اور کنٹینرز کی آمد و رفت کیلئے پرائمری انسپکشن، پیسنجر ٹرمینل، امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرمینل کے ذریعے جلد اور احسن طریقے سے کلیئرنس ہوگی۔