‏اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے کے اہلکار کی پر اسرار ہلاکت

‏اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے کے اہلکار کی پر اسرار ہلاکت
باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں برطانوی سفارتکار چل بسا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے تھرڈ سیکرٹری برین جورجی روبنسن کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کی گئی۔ برطانوی شہری کا نام برائن رابٹسن عمر 65 برس ہے، اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم سے قبل لاش کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم برطانوی شہری کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
برطانوی ہائی کمیشن نے بھی اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے برطانوی شہری کی موت کی تصدیق کی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے آنجہانی سفارتکار کے اہلخانہ کو ہائی کمیشن کے سٹاف کی طرف سے ہر قسم کا تعاون مہیا کی یقین دہانی کروائی اور تعزیت کی۔واضح رہے کہ ملک میں‌ کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی شدید خوف ہ ہراس ہے.

Comments are closed.