اسلام آباد؛ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار بے قابو، ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد پانچ جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 85 افراد متاثر ہوئے ، اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1819 تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ڈی ایچ او کے مطابق شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 1102 مریض ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 18 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 276 تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 72 جبکہ کیپٹل اسپتال میں 39 مریض زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا ۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے.
ڈینگی بخار
ڈینگی دراصل مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں، اسکا مطلب یہ کہ اس وائرس سے چار بار متا ثر ہونا ممکن ہے۔ ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
ڈینگی بخار کیوں ہوتا ہے؟
ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔ ڈینگی بخار کی وجہ سے آپ کے پلیٹلیٹس بہت زیادہ گر سکتے ہیں۔ سنگین صورتوں میں آپ کو خون کی منتقلی کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بالغوں میں پلیٹلیٹس کی عام تعداد 150,000 سے 450,000 میں ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو ڈینگی ہے تو یہ 20000-40000 تک کم ہوسکتے ہیں۔ مزید انتظار مت کریں۔ ڈینگی کے علاج کے لیے آج ہی اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی جنرل فزیشن سے رجوع کریں۔