اسحاق ڈار کو عدالت سے ملا اور ایک جھٹکا

0
50

اسحاق ڈار کو عدالت سے ملا اور ایک جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مستردکردی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا.

اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کا آغاز

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، سماعت ملتوی

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

Leave a reply