معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو آئینہ دکھاؤں گا،عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں،اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں،عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے،ملکر بیٹھ کرسوچیں کہ پاکستان کو کیسے استحکام دینا ہے،عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کیا،بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا،
علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا
سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی،پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9 پر چھوڑا تھا، پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم باہرسے منگوانا پڑی،معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،فی کس آمدنی میں ہم نے ماضی میں 27 فیصد اضافہ کیا حکومت ملتے ہی سیلاب آیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا،سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سےزائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،حکومت کسی کی میراث نہیں ہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑتا سیاست کی جگہ ریاست بچائی ہے اس پر فخر ہے پاکستان کو نقصان پہنچانا عمران خان کی سیاست کا حصہ ہے عمران خان حقائق سے ہٹ کرباتیں کرتے ہیں،عمران خان نے ریاست کا نہیں سیاست کا سوچا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 16ارب ڈالر کے وعدے ملے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9پر چھوڑا تھا ،جولائی 2022سے فروری2023میں مہنگائی کی شرح26فیصد ہے،کم آمدن والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں عمران خان اپنے سارے افلاطون لے آئے اور مناظرہ کرلیں،پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کے پیچھے عمران نیازی کی نااہلی ہے۔