کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام نے بشکیک جانا تھا، تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کچھ دیر تک وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے اور دورہ بشکیک ملتوی ہونے اور وہاں موجود پاکستانی طلبہ کی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب طلبہ سمیت 140 پاکستانی واپس لاہور پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ نے واپس آنے والوں سے ملاقات کی تھی۔وزیرِ داخلہ نے دہشت زدہ طالب علموں سے بشکیک کے حالات پوچھے تھے

Shares: