اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ ہو گئے۔
اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے دورے کے دوران ڈھاکا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی،ان کا دورہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستانی وزیر خارجہ تقریباً 13 سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/1959095990692061393
اسحاق ڈار بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ان کی نشست ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر غور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گایہ دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلا دیش روانہ
اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 4-5 یادداشت ہائے مفاہمت (MoUs) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہےسرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ریاستی مہمان خانے ’پدما‘ میں ہوگی مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سمیت سینئر فوجی کمانڈرز برطرف
یاد رہے کہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا حالیہ برس میں بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی سفارتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں،دونوں ممالک نے براہ راست شپنگ کا آغاز کر دیا ہے، ویزا اور تجارتی قوانین میں نرمی کی ہے، جبکہ براہ راست پروازیں بھی شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہےپاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ کو ڈھاکہ-کراچی روٹ پر پرواز کی اجازت مل چکی ہے جبکہ ’ایئر سیال‘ نے بھی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے