قطر پر اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے۔

اسحاق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،دوحہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا،ہنگامی اجلاس خطے کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس وقت تک ہماری تیاریاں پوری ہیں، اب تک کا سیلابی ریلہ خیر خیریت سے گزر رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

گڈو بیراج پر اونچے، سکھر پر درمیانے درجے کا سیلاب

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع

Shares: