اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

باغی ٹی وی: کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، نیب پراسکیوٹر افضل قریشی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد نیب ریفرنس کی عدالتوں میں واپس ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کررکھا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

شریک ملزمان کے وکلا نے دوماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی تو نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے مؤقف پیش کیا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے،وکیل صفائی قاضی مصباح نے مؤقف دیا کہ یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔

بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی اسپتال داخل،پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

عدالت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس احتساب عدالت اسلام آباد میں چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، اس پر آئندہ سماعت میں دلائل دیں، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جو دن گزر گۓ ہیں ترے التفات میں ،میں ان کو جوڑ لوں کہ گھٹا …

Shares: