اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں-
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی چین کی اعلیٰ قیادت سے بھی متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے جب کہ اس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
دفتر خارجہ نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کا ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے، جو ہر موسم میں آزمائی گئی دوستی کا مظہر ہے۔
افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جنوبی افریقہ میں خصوصی تقریب
بیجنگ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہ وہ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں، جس میں ہونے والی ملاقاتیں دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ان کی چینی وزیر خارجہ سے 2 مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے، جب کہ مختلف ذرائع سے 60 سے زائد بار باہمی رابطہ بھی کیا گیا۔
ٹریفک پولیس ،مسائل وہیں، ذمہ دار کون، تحریر:ملک سلمان
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے چکا ہےبھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات دنیا کے سامنے بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں اب عالمی برادری بھی اچھی طرح جان چکی ہے کہ بھارت کا بیانیہ محض سیاسی چالوں پر مبنی تھا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا تھا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین ہمیشہ ایک اہم ستون رہا ہے اور یہ دورہ اس دیرینہ رفاقت کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بنے گا۔
بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے