بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا،چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا،اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

خطے میں پاکستان کا مقام بڑھ چکا، تاجر کمیونٹی موقع سے فائدہ اٹھائے،پینل ڈسکشن سے مقررین کا خطاب

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جب کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

Shares: