نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے اہم ملاقات کی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال، امن و سلامتی، دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

اسحٰق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ تعمیری مکالمہ اور تعاون خطے کے مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرات بنیادی طور پر سرحد پار سے ملنے والی حمایت اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں، تاہم حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

سینیٹر عرفان صدیقی کی نشست پر انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار شہید

Shares: