سینیٹ اجلاس، اسحاق ڈار نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاج

0
39

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

ن لیگی رہنما اسحا ق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا پوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کو مبارکباد دی چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکیورٹی کو طلب کر لیا

تحریک انصاف کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اسحاق ڈار کیخلاف احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے اسحاق ڈار کی نشست کے پاس جا کراحتجاج کیا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا آج ایوان میں پہلا دن ہے،حلف اٹھانے پر ہم اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس ہاؤس کے تقدس کا خیال رکھیں،احتجاج جمہوری حق ہے،

قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ اتنے عرصے سے خالی رہی،ایک بھائی نے ان کو باہر بھگایا اور دوسرا جہاز میں لے آیا اسحاق ڈار پر پاکستان کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام ہے،عدالتیں طلب کرتی ہیں تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کی بیماری کا علاج صرف اقتدار ہے اور کچھ نہیں،ان لوگوں کے وزیراعظم بھی اشتہاری رہ چکےہیں،یہ ملک ایک خاندان کی جاگیر بنتا جا رہا ہے،

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئین اور قانون کے تحت حلف اٹھایا ہے،اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے،آپ کو تنقید کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہ کریں

سینیٹ پہنچنے پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، معیشت بہتر کرنے کیلئے پوری کوشش کرینگے، کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آ گیا 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے 1350 ارب روپے قرضے کم ہوگئے یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے،کوئی مصنوعی نہیں ہوتا، ن لیگ کا کریڈٹ ہے ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا،

قبل ازیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چیرمین سینٹ چیمبر آمد ہوئی،چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر شریک تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حلف سے متعلق بات چیت کی گئی

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا، مفتاح اسماعیل نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے

Leave a reply