اسحاق ڈار نے عام انتخابات کے غلط شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر دی

0
191
Ishaq Dar

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عام انتخابا ت کا غلط شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر کے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ،مقامی ٹی وی پر سوال کے جواب میں اسحاق دار نے کہا کہ انکو مسلم لیگ ن کے سینٹر کی جانب سے الیکشن شیڈول بھیج دیا گیا جسکو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دیا ،
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق 20 سے 25 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی، اسکے بعد یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی اسحاق ڈار کے مطابق 11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا ، 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی، اسحاق دار کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی 17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی.
واضح رہے ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول آفیشیل طور پر جاری نہیں ہوا تاہم اسحاق ڈار نے ٹویٹ کر دیا جس پر میڈیا نے بھی تعجب کا اظہار کیا ہے صحافیوں کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے باہر ہیں ادھر کوئی خبر نہیں اور اسحاق ڈار بازی لے گئے،

Leave a reply