اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توہیرنے ملاقات کی،دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور –
دفتر خارجہ کے مطابق تاجک سفیر نے پاکستان میں پہلے تاجک ثقافتی ہفتہ کے انعقاد میں تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، تاجکستان کے ساتھ پاکستان کے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی پاکستان کی پختہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 2026 میں تاجکستان کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطحی رابطوں کے منتظر ہیں۔
انہوں نے پاکستان تاجکستان دوطرفہ تجارت کو 500 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔








